پاکستان
Trending

پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ: پبی میں عالمی عسکری مہارتوں کا سنگم

 

پبی : پبی کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر (NCTC) ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جہاں نویں ‘پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ’ (PATS) مقابلے 2026 کا میلہ سج چکا ہے۔ یہ ایونٹ محض ایک روایتی فوجی مشق نہیں بلکہ پاکستان کی عالمی دفاعی سفارت کاری اور انسدادِ دہشت گردی میں اس کے تسلیم شدہ تجربے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
افتتاحی تقریب کے فوراً بعد شروع ہونے والی 60 گھنٹے کی پیٹرولنگ مشق شرکاء کے اعصاب، جسمانی طاقت اور ذہنی ہم آہنگی کا امتحان لیتی ہے۔ اس مشق کی انفرادی خصوصیات درج ذیل ہیں۔
شرکاء کو ایسے حالات فراہم کیے جاتے ہیں جو ایک اصل جنگی زون میں پیش آ سکتے ہیں۔ تھکاوٹ اور دباؤ کے عالم میں بروقت اور درست فوجی فیصلے کرنا اس مقابلے کی روح ہے۔
مختلف زبانیں اور مختلف پس منظر رکھنے والی افواج کا ایک ہی مقصد کے لیے اکھٹا ہونا ٹیم سپرٹ کو جلا بخشتا ہے۔دنیا بھر سے 19 ممالک کی شرکت اس بات کی غواہ ہے کہ عالمی افواج پاک فوج کے تربیتی معیار پر بھرپور اعتماد رکھتی ہیں۔
سعودی عرب، مصر، اردن، بحرین، مراکش، قطر اور عراق جیسے اہم اسلامی ممالک کی شرکت۔ امریکہ، بیلاروس، ترکی اور ازبکستان کی موجودگی اسے ایک کثیر الجہتی ایونٹ بناتی ہے۔ بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ اور نیپال کی ٹیمیں علاقائی سیکیورٹی تعاون کو فروغ دے رہی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، ان مقابلوں کا حتمی مقصد ایک ایسی عالمی عسکری کمیونٹی بنانا ہے جو جدید سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کے تجربات سے لیس ہو۔ پاکستان کی سرزمین پر ان ٹیموں کا اکھٹا ہونا بین الاقوامی سطح پر امن اور تعاون کے لیے پاکستان کی کوششوں کا عکاس ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button