پاکستان
Trending

قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیر دفاع کا ورلڈ کپ میں بھارت کے بائیکاٹ کے فیصلے کا بھرپور دفاع

 

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور عالمی کرکٹ برادری کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ محض جذبات نہیں بلکہ ٹھوس سیاسی اور قانونی حقائق پر مبنی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ کرکٹ کو سیاست کی نذر کیا اور آئی سی سی نے اسے استثنا (Exemption) دے کر دوہرے معیار قائم کیے۔ اب پاکستان بھی اپنے قومی مفاد میں فیصلے کرنے کا حق رکھتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ آئی سی سی کے پاس ایسی کوئی قانونی گنجائش نہیں کہ وہ ریاستوں کے فیصلوں پر کرکٹ بورڈز کو سزا دے سکے۔ بورڈز حکومتوں کے تابع ہوتے ہیں، اور یہ ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔
وزیرِ دفاع کے مطابق، اگر بھارت کے انکار پر اسے ‘نصحیت’ تک نہیں کی گئی، تو پاکستان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالنا غیر منطقی اور ناقابلِ قبول ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button