پاکستان
Trending

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا معاشی روڈ میپ اور صنعتی بحالی کا عزم

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملکی معیشت کی سمت درست ہونے کی نوید سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اب محض استحکام نہیں بلکہ پائیدار ترقی کے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے حکومت کی ترجیحات کا جامع نقشہ پیش کر دیا۔
وزیر خزانہ نے ایک اہم نکتے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہماری ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر معاشی ساکھ بحال رہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ تک لانے کے لیے کوشاں ہے، جس سے ملک میں سستی سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
صنعتی شعبے پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے چند اہم کامیابیوں کا ذکر کیا۔گزشتہ سال سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں ہونے والا اضافہ ملکی پیداواری صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ صنعتکاروں کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے تاکہ برآمدات میں مزید اضافہ ہو سکے۔
محمد اورنگزیب نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نظام میں موجود کالی بھیڑوں کا خاتمہ ہوگا اور شفافیت آئے گی۔ انہوں نے پراپرٹی سیکٹر کے حوالے سے بھی اشارہ دیا کہ اس شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور جلد قوم کو ایک "اچھی خبر” سننے کو ملے گی۔
وزیر خزانہ کے مطابق زرمبادلہ کے بڑھتے ہوئے ذخائر اور معاشی اشاریوں میں بہتری اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں گامزن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button