کھیل
Trending

"ابھی کھانا کھائیں اور سو جائیں، کل دیکھیں گے کیا ہوتا ہے”، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سوریا کمار کا بیان

 

کولمبو: پاک بھارت بڑے ٹاکرے سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے روایتی حریف کے خلاف نفسیاتی جنگ کا آغاز کرتے ہوئے دلچسپ پریس کانفرنس کی ہے۔ انہوں نے شائقین اور میڈیا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فتح کے بعد کے "ہینڈ شیک” کے لیے ابھی سے بے تاب نہ ہوں بلکہ 24 گھنٹے انتظار کریں۔
بھارتی کپتان نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا اسپن اٹیک انتہائی مضبوط ہے اور انہیں کولمبو میں دو میچز پہلے کھیلنے کا اضافی فائدہ بھی حاصل ہے۔سوریا کمار نے خبردار کیا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی ہے لیکن ہمارے پاس ان کے خلاف مکمل پلانز موجود ہیں، ہم یہاں صرف اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ انہوں نے اس تاثر کو مسترد کر دیا کہ یہ ایک عام میچ ہے، ان کا کہنا تھا کہ "کوئی کتنا بھی کہہ لے کہ پاک بھارت میچ نارمل ہے، حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا، اس کا اپنا ایک الگ پریشر ہے۔”
کپتان نے تصدیق کی کہ ابھیشیک شرما فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بلند ہے۔ پچ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ "وکٹ اچھی لگ رہی ہے، ایک بہترین مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔سوریا کمار یادیو نے اپنے مخصوص بے فکری کے انداز میں پریس کانفرنس ختم کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی کھانا کھائیں اور سو جائیں، کل میدان میں دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button