پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 67 لاکھ 51 ہزار سے زائد چالان جاری کیے گئے، جن کے تحت مجموعی طور پر 4 ارب روپے سے زیادہ جرمانہ وصول کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والی 2 لاکھ 45 ہزار گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں سے 22 ہزار گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ 209 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو مزید مؤثر اور مسلسل بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے 127 ڈرائیونگ ٹریننگ اسکولز میں شہریوں کو ڈرائیونگ کی باقاعدہ تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
0 11 Less than a minute




