بنوں : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ISPR) کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردی کا ایک ہولناک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ فتنہ الخوارج کے خودکش حملے کے دوران شدید مقابلے میں 5 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے، جبکہ دفاعِ وطن کی خاطر ایک لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گل فراز اور سپاہی کرامت شا نے جامِ شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی پراکسی ‘فتنہ الخوارج’ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے بنوں شہر میں بڑی تباہی مچانے کی کوشش کی۔ تاہم، سیکیورٹی فورسز کے اگلے دستے نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش بمبار کو راستے میں ہی روک لیا۔ اس بروقت کارروائی نے بنوں کے شہریوں کو ایک بڑے جانی و مالی نقصان سے بچا لیا۔




