بین الاقوامی
Trending

بھارتی دفاعی ٹیکنالوجی کا پول کھل گیا: ‘تیجس’ طیارہ ایئربیس پر ہی تباہ، فضائیہ نے پورا بیڑا روک دیا

نئی دہلی: بھارت کا نام نہاد مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارہ ‘تیجس’ ایک بار پھر اڑتا تابوت ثابت ہوا۔ تربیتی پرواز کے دوران فنی خرابی کے باعث طیارہ بھارتی ایئربیس کی حدود میں گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے جان تو بچا لی لیکن کروڑوں ڈالر مالیت کا طیارہ راکھ کا ڈھیر بن گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ‘میڈ ان انڈیا’ مہم کے تحت تیار کیا جانے والا یہ طیارہ مسلسل حادثات کا شکار ہے۔ گزشتہ دو سالوں میں یہ تیسرا تیجس طیارہ ہے جو تباہ ہوا ہے۔
پہلا طیارہ 2024 میں راجستھان میں گرا۔دوسرا طیارہ گزشتہ سال دبئی ایئر شو میں گر کر عالمی سطح پر بھارت کی سبکی کا باعث بنا۔تازہ ترین حادثے نے ایک بار پھر اس طیارے کے انجن اور سیفٹی سسٹم پر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اس حادثے کے فوراً بعد انڈین ایئرفورس نے سخت فیصلہ لیتے ہوئے اپنے تمام 32 تیجس ایم کے ون طیاروں کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم دے دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل حادثات کی وجہ سے پائلٹس میں بھی اس طیارے کو اڑانے کے حوالے سے شدید خوف اور بے یقینی پائی جاتی ہے، جبکہ عالمی منڈی میں اس کی فروخت کے بھارتی خواب کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button