بین الاقوامی
Trending

بھارتی سفارت کاری کا بحران: معرکہ حق میں شکست کے بعد امریکی ‘آشیرباد’ کی تلاش، مودی سرکار کی حساس تنصیبات تک رسائی

 

نئی دہلی: عالمی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو مصنوعی سہارا دینے کے لیے امریکی سفیر کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، دہلی حکومت نے امریکی سفیر کو اپنی حساس فوجی تنصیبات کا دورہ کروایا ہے، جو کہ بھارتی خارجہ پالیسی میں غیر معمولی تبدیلی اور شدید بے چینی کی علامت ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ "معرکہ حق” میں ہونے والی ذلت آمیز شکست نے بھارتی سفارت کاری کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں۔ اس شکست نے نہ صرف بھارتی عسکری طاقت کا پول کھولا بلکہ عالمی سطح پر بھارت کو ایک ناقابلِ بھروسہ شراکت دار کے طور پر بھی ابھارا ہے۔ اب مودی سرکار واشنگٹن کی توجہ حاصل کرنے کے لیے دفاعی سمجھوتوں پر مجبور نظر آتی ہے۔بھارتی میڈیا (گودی میڈیا) کی جانب سے امریکی وفد کے دورے کو ایک بڑی ‘سفارتی جیت’ کے طور پر پیش کرنے کی اصل وجوہات درج ذیل ہیں۔
بھارت میں ہونے والی حالیہ AI سمٹ کی عالمی سطح پر ناکامی اور اہم ممالک کی عدم شرکت نے بھارت کے "ٹیکنالوجی ہب” ہونے کے دعووں کو خاک میں ملا دیا، جس سے عوام کی توجہ ہٹانا مقصود ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس اور نئی دہلی کے تعلقات میں بدستور سرد مہری برقرار ہے، لیکن گودی میڈیا اسے ‘تاریخی قربت’ بنا کر پیش کر رہا ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہرین کے مطابق، بھارت اس وقت "آپٹکس” (ظاہری نمائش) کی سیاست کر رہا ہے۔ امریکی سفیر کو فوجی تنصیبات دکھانا دراصل واشنگٹن کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں ان کا اہم مہرہ ہے، تاہم امریکی انتظامیہ کے بدلے ہوئے تیور مودی حکومت کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button