راولپنڈی: پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے ملک دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر (IBOs) بڑے آپریشنز کرتے ہوئے ‘فتنہ الخوارج’ اور ‘فتنہ الہندوستان’ کے مجموعی طور پر 34 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔24 فروری کو صوبے کے مختلف مقامات پر سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 4 بڑی جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں بھارتی پراکسی ‘فتنہ الخوارج’ کے 26 دہشت گرد مارے گئے۔ ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں ‘فتنہ الہندوستان’ کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔




