اسلام آباد : برطانوی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کرتے ہوئے ‘ای ویزا’ کا نیا نظام لاگو کر دیا ہے۔ اس نئے ڈیجیٹل دور کے آغاز کے بعد اب پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر لگانے کی روایت ختم ہو جائے گی۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق، نئے سسٹم کے اہم نکات یہ ہیں۔بایو میٹرک دینے کے بعد آپ کو اپنا پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ ویزا سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
آپ کا ویزا آپ کے آن لائن "UK Visas and Immigration” اکاؤنٹ میں موجود ہوگا جسے ای میل کے ذریعے کنفرم کیا جائے گا۔ ویزا اسٹیکر نہ ہونے کی وجہ سے دستاویزات کے گم ہونے یا خراب ہونے کا ڈر ہمیشہ کے لیے ختم ہو گیا۔
ایئرپورٹ پر تصدیق کے لیے مسافروں کو ایک مخصوص ‘شیئر کوڈ’ دیا جائے گا جو ان کی قانونی حیثیت ثابت کرے گا۔برطانوی ہائی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ ویزا کے لیے کسی ایجنٹ کو پیسے نہ دیں، تمام عمل صرف gov.uk پر خود مکمل کریں۔ یہ نظام پہلے ہی اسٹوڈنٹس اور ورک ویزا کے لیے کامیاب رہا ہے اور اب سیاحوں کے لیے بھی دستیاب ہے۔




