اسلام آباد :پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف ’آپریشن غضب للحق‘ قہر بن کر ٹوٹ پڑا ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پاکستانی فورسز نے دشمن کے دفاعی ڈھانچے کو نیست و نابود کر دیا ہے۔پاکستان کی جانب سے کیے گئے برق رفتار حملوں نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع نہیں دیا، جس کے نتائج درج ذیل ہیں۔ اب تک 297 جنگجو مارے جا چکے ہیں، جن میں کئی اہم کمانڈرز بھی شامل بتائے جا رہے ہیں دشمن کی مجموعی طور پر 89 چوکیاں زمین بوس کر دی گئی ہیں۔
پاکستانی فورسز نے تزویراتی اہمیت کی حامل 18 چوکیوں کا کنٹرول سنبھال کر دشمن کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔ میدانِ جنگ میں دشمن کے 135 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکی ہیں۔




