بین الاقوامی
Trending

افغانستان خواتین کیلئے دنیا کا خطرناک ترین ملک قرار، عالمی ادارے کی رپورٹ نے طالبان کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا

 

واشنگٹن / کابل: خواتین کے حقوق اور تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والے عالمی ادارے ‘جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ’ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں افغانستان کو خواتین کے لیے دنیا کا بدترین ملک قرار دے دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان کے موجودہ نظامِ حکومت میں خواتین نہ صرف معاشرتی طور پر تنہا ہو چکی ہیں بلکہ وہ اپنے گھروں کے اندر بھی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
خواتین، امن اور تحفظ کے عالمی انڈیکس میں افغانستان 181 ممالک میں آخری نمبر پر براجمان ہے۔ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان میں ہر پانچ میں سے ایک خاتون بدترین تشدد کا نشانہ بن رہی ہے، اور اس شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ طالبان کے نئے فوجداری قوانین خواتین کے خلاف گھریلو تشدد کو روکنے کے بجائے اسے تحفظ دے رہے ہیں، جس سے مظلوم خواتین کیلئے انصاف کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ طالبان دور میں خواتین کے خلاف تشدد صرف انفرادی فعل نہیں رہا بلکہ یہ ایک منظم ریاستی پالیسی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ تعلیم، روزگار اور عوامی مقامات پر پابندیوں کے بعد اب خواتین کو بنیادی انسانی وقار سے بھی محروم کیا جا رہا ہے۔
انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ جارج ٹاؤن انسٹی ٹیوٹ کی یہ رپورٹ عالمی برادری کیلئے ایک انتباہ ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کی حالتِ زار پر اپنی خاموشی توڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button