بین الاقوامی
Trending

ایران سب کچھ کھو چکا، اب فوجی کارروائی وقت کا ضیاع ہے، امریکی صدر کا دعویٰ

 

واشنگٹن (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی سخت ترین پالیسی کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی فوجی طاقت اور تمام اہم صلاحیتیں کھو چکا ہے، اس لیے اب وہاں کسی قسم کی امریکی فوجی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ وقت کا ضیاع ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے موجودہ ایرانی حکام کو امریکی معیار سے فروتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو ایک بہتر لیڈر کی ضرورت ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے صاحبزادے، مجتبیٰ خامنہ ای کی قیادت امریکہ کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی۔ ٹرمپ کے مطابق، ایران میں ایسی کسی بھی شخصیت کو قبول نہیں کیا جائے گا جو موجودہ پالیسیوں کو برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہو۔
امریکی صدر نے ایران میں نئے رہنما کے انتخاب میں کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے اس کی مثال وینزویلا سے دی۔ انہوں نے ایرانی کردوں پر بھی زور دیا کہ وہ ملک کے اندرونی حالات کو بدلنے اور موجودہ نظام کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیں۔
عالمی معیشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی انتظامیہ جلد ایسے اقدامات کرے گی جن سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ اس اقدام کا مقصد ایک طرف عالمی صارفین کو ریلیف دینا ہے اور دوسری طرف تیل کی برآمدات پر انحصار کرنے والی ایرانی معیشت پر دباؤ مزید بڑھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button