کاروبار
Trending

پاکستان میں کارپوریٹ سیکٹر کا بڑا سنگ میل: رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے متجاوز

 

کراچی : ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری کے واضح ثبوت سامنے آنے لگے ہیں۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے مطابق فروری 2026 کے دوران 3,444 نئی کمپنیوں کا اندراج کیا گیا ہے، جس سے ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 287,049 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ معاشی ماہرین اسے ملکی ترقی کی جانب ایک مثبت قدم قرار دے رہے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں کے سرمایہ کار پاکستانی مارکیٹ میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کے افراد نے نئی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے۔
82 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی پارٹنرشپ دیکھی گئی ہے، جبکہ 44 کمپنیوں میں چینی شہریوں نے ڈائریکٹر شپ حاصل کر کے پاک چین معاشی تعاون کو مزید مستحکم کیا ہے۔ غیر ملکیوں نے خاص طور پر مائننگ (کان کنی)، ٹریڈنگ اور آئی ٹی کے شعبوں کو سرمایہ کاری کے لیے منتخب کیا ہے۔
اس کے علاوہ ٹیکسٹائل، تعلیم، صحت، کھیلوں کے سامان اور الیکٹرک گڈز کے شعبوں میں بھی نئی کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔پنجاب مجموعی طور پر بزنس حب کے طور پر ابھرا ہے جہاں 1,696 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 656 اور کراچی (سندھ) میں 555 کمپنیوں کا اندراج عمل میں لایا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button