اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معاشی صورتحال پر ہونے والے اہم ترین اجلاس میں ذخیرہ اندوزوں اور پٹرول مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ عالمی کشیدگی کا فائدہ اٹھا کر عوام کو پریشان کرنے والی کسی بھی کمپنی یا پٹرول پمپ کو رعایت نہیں ملے گی، ان کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے معاشی کمیٹی کو ٹاسک دیا ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر سادگی اور بچت پر مبنی ایسا قابلِ عمل لائحہ عمل پیش کیا جائے جو عوام پر معاشی بوجھ کم سے کم ڈالے۔ تمام حکومتی اقدامات کا مرکز صرف اور صرف "عوامی ریلیف” ہونا چاہیے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزیرِ خزانہ اور وزیرِ پٹرولیم چاروں صوبوں کا ہنگامی دورہ کریں گے تاکہ سپلائی چین کی نگرانی: صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بچت کی منصوبہ بندی: ایندھن کی بچت کے لیے صوبائی سطح پر مشترکہ حکمتِ عملی تیار کی جائے۔




