بین الاقوامی
Trending

بھارتی فضائیہ کا دفاعی ڈھانچہ لڑکھڑا گیا: ‘اڑتے تابوتوں’ کے بعد جدید سخوئی بھی نشانہ، بی بی سی کے سنسنی خیز انکشافات

 

نئی دہلی : بھارتی فضائیہ کے بڑے دفاعی دعوے بی بی سی کی تازہ رپورٹ کے بعد دم توڑ گئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے طیاروں کی مسلسل تباہی کی بنیاد ‘میڈ ان انڈیا’ انجنوں کی نااہلی ہے، جس نے بھارت کے نام نہاد دفاعی خود انحصاری کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔
دفاعی ماہرین اور صنعتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL)،مقامی سطح پر تیار کردہ انجنوں میں ایسی سنگین خامیاں ہیں جو طیاروں کو فضا میں غیر محفوظ بنا دیتی ہیں۔
بھارتی حکام ان انجنوں کی فنی خرابیوں سے بخوبی واقف ہیں، لیکن عالمی سطح پر شرمندگی سے بچنے کے لیے ان حقائق کو چھپایا جا رہا ہے۔ بھارت کے اپنے بنائے ہوئے ‘تیجس’ طیارے دبئی ایئر شو میں ناکامی کے بعد سے گراؤنڈ ہیں، جو مودی حکومت کے ‘میک ان انڈیا’ مشن پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی بیڑا خطرناک حد تک سکڑ چکا ہے ۔ بھارت کو اپنی سرحدوں کے تحفظ کے لیے کم از کم 45 سکواڈرنز درکار ہیں، مگر طیاروں کی مسلسل کریشنگ کی وجہ سے یہ تعداد محض 29 رہ گئی ہے۔
گزشتہ 15 سالوں میں ایک درجن سے زائد SU-30 اور 50 سالوں میں 470 مگ-21 کی تباہی نے بھارتی دفاعی توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button