پاکستان
Trending

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: صوبے بھر میں دفعہ 144 کی مدت میں 14 مارچ تک توسیع

 

لاہور : محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید 7 روز کی توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے حکم نامے کے تحت پنجاب بھر میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی برقرار رہے گی۔
دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ 2026 تک کی گئی ہے۔ چار یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے، احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور جلسوں پر سخت پابندی عائد ہے۔
عوامی مقامات پر لائسنس یافتہ یا غیر قانونی، ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش پر مکمل ممانعت ہو گی۔ انٹیلیجنس رپورٹس میں دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خدشات کے باعث عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
حکومت نے عوامی ضرورت کے پیشِ نظر درج ذیل کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
نمازِ جنازہ، تدفین اور شادی بیاہ کے اجتماعات۔
عدالتی کارروائی اور سرکاری و نیم سرکاری دفاتر کے ضروری اجلاس۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی اس پابندی سے آزاد ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button