پاکستان
Trending

پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے لیے وزیراعظم متحرک

 

اسلام آباد:پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو آج بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو فوری کراچی پہنچنے اور آئل ریفائنریز کے حکام سے مذاکرات کرنے کا حکم دیا ہے۔ مذاکرات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام کو ممکنہ ریلیف دینے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق آئل ریفائنریز سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ کمی سے متعلق حتمی صورتحال واضح ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button