کیلیفورنیا: اوپن اے آئی نے اپنے مشہور چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں ایک اہم اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس کے ذریعے صارفین اب اپنی گفتگو کے انداز کو اپنی پسند کے مطابق بدل سکیں گے۔
کمپنی کے سی ای او سام آلٹ مین نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر اس نئی خصوصیت کا اعلان کیا، جس میں مختلف پرسنلٹی آپشنز شامل ہیں جیسے Cynic، روبوٹ، لیسنر اور Nerd تاکہ صارفین اپنے مطابق بات چیت کا انداز منتخب کر سکیں۔
اس کے علاوہ، صارفین کے لیے کاسٹیوم انسٹرکشنز کا بھی سیکشن متعارف کرایا گیا ہے جہاں وہ چیٹ بوٹ کے جوابات کو اپنی ضروریات کے مطابق ترتیب دے سکتے ہیں۔ پرسنلائزیشن پیج میں صارفین یہ بھی طے کر سکتے ہیں کہ چیٹ بوٹ انہیں کس نام سے پکارے اور اپنی دلچسپیوں و ترجیحات کا اندراج بھی کر سکتے ہیں تاکہ گفتگو زیادہ ذاتی اور دوستانہ محسوس ہو۔
اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد صارفین کو ایک ایسا تجربہ فراہم کرنا ہے جو حقیقی انسان سے بات چیت جیسا ہو۔ اس کے علاوہ، ریفرنس چیٹ ہسٹری کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جس سے صارفین چیٹ بوٹ کی میموری کو آن یا آف کر سکیں گے۔ یہ تمام سیٹنگز صارفین کو پرسنلائزیشن آپشن میں دستیاب ہوں گی۔



