پاکستان
Trending

کراچی کے خلاف منفی مہم جوئی اب نہیں چلے گی، آڈٹ کے لیے تیار ہو جائیں: گورنر سندھ

 

کراچی: گورنر سندھ نہال ہاشمی نے شہرِ قائد کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو خبردار کرتے ہوئے صوبے کے محکموں کا کڑا آڈٹ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی نے نہ صرف انتظامی امور پر بات کی بلکہ اپنے سیاسی قائد میاں نواز شریف کی حب الوطنی کا بھی بھرپور دفاع کیا۔
کراچی اور سندھ کے خلاف کوئی بات نہیں سنوں گا، منفی پروپیگنڈا کرنے والے اپنا قبلہ درست کر لیں۔گورنر نے واضح کیا کہ وہ صوبے میں گورننس کو بہتر بنانے کے لیے آڈٹ کا عمل شروع کرائیں گے تاکہ عوامی پیسہ صحیح جگہ خرچ ہو۔میاں نواز شریف وہ لیڈر ہیں جو ملک کی خاطر جیل گئے، وہ پاکستان کی سلامتی پر کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔
نہال ہاشمی کے مطابق سندھ میں عوامی فلاح کے ہر بڑے منصوبے کے پیچھے میاں نواز شریف کی سوچ کارفرما ہوتی ہے۔ انہوں نے اپنے عہدے کو مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی طویل جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button