پاکستان
Trending

وزیراعظم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کو ‘سینٹر آف ایکسی لنس’ قرار دے دیا، مریم نواز کو مبارکباد

 

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسے صوبے کی عوام کے لیے صحت اور معیارِ زندگی کی ضمانت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ یہ ادارہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء کے خلاف ایک مضبوط ڈھال ثابت ہوگا۔وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمارا مقصد جدید ترین سائنسی آلات اور ٹیکنالوجی کے ذریعے نظام میں مکمل شفافیت لانا ہے۔
شہباز شریف نے اس پروجیکٹ کو صوبے کی عوام کی بہت بڑی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی اور حفظانِ صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی سائنسی تحقیقات کے لیے ہم نے فرانزک لیب کا جال بچھایا تھا اور اب یہ اتھارٹی زراعت اور ادویات کے شعبے میں انقلاب لائے گی۔
وزیراعظم نے اس بڑے منصوبے کو کامیابی سے پایا تکمیل تک پہنچانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔وزیراعظم کے مطابق یہ اتھارٹی نہ صرف پنجاب بلکہ پورے خطے میں اپنی نوعیت کا بہترین ادارہ بنے گی، جہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق خوراک اور ادویات کی جانچ پڑتال ممکن ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button