پاکستان
Trending

سیاسی عداوت یا ریاست دشمنی؟ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی جی ایس پی پلس کے خلاف مہم، معاشی پہیہ جام کرنے کی مذموم کوشش

 

اسلام آباد: پاکستان کی معیشت کو عالمی سطح پر مفلوج کرنے کا ایک ہولناک منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ تحریکِ انصاف کے بانی کے بیٹے قاسم خان کی جانب سے بین الاقوامی ایوانوں میں پاکستان کی جی ایس پی پلس (GSP+) حیثیت کے خلاف شروع کی گئی مہم نے ملک کے سیاسی اور عوامی حلقوں میں اشتعال کی لہر دوڑا دی ہے۔
دفاعی اور معاشی ماہرین اس اقدام کو محض سیاسی احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف ایک سوچی سمجھی جنگ قرار دے رہے ہیں۔ اس مہم کے پسِ پردہ مقاصد درج ذیل ہیں۔پاکستان کی یورپی منڈیوں تک رسائی چھین کر ملکی برآمدات کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچانا۔
عالمی سطح پر پاکستان کا امیج خراب کر کے غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی رعایتوں کا خاتمہ کرنا۔معاشی پہیہ جام کر کے ملک میں بے روزگاری اور مہنگائی کا طوفان کھڑا کرنا۔
افسوسناک پہلو یہ ہے کہ پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس اس ملک دشمن پروپیگنڈے کی کھلم کھلا پشت پناہی کر رہے ہیں۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ کسی فردِ واحد کا فعل نہیں بلکہ ایک پوری جماعت کی قیادت اس ‘پاکستان مخالف’ بیانیے کو فروغ دینے میں ملوث ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کے اس مطالبے پر ملک بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ملک کی معاشی شہ رگ پر وار کرنا "قومی غداری” کے زمرے میں آتا ہے۔ حکومتی حلقوں نے اسے بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر ملک کو دیوالیہ کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button