
سنٹرل جیل میانوالی سے منشیات کے استعمال پر مبنی ایک ہولناک رپورٹ کے مندرجات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جیل کے 273 زیر سماعت، 150 سزا یافتہ قیدیوں کے منشیات ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ میانوالی جیل میں قید 196 اسیران چرس استعمال کرتے ہیں، 231 قیدی ایسے ہیں جو نشہ آور گولیاں استعمال کرتے ہیں۔ 96 قیدیوں کے جسم میں آئس کی موجودگی ثابت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق 51 قیدی ہیروئن یا اس کی مختلف اقسام کے عادی پائے گئے۔
منشیات دستیابی کی رپورٹ سامنے آنے پر جیل حکام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوائی تو گئی تاہم تفسیلی چھان بین کے بجائے معاملہ دبا دیا گیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق خواتین کھانے پینے کی اشیاء میں نشہ آور چیز لے جانے کی کوشش کرتی ہیں، بعض اوقات یہ کوشش کامیاب بھی ہو جاتی ہے۔




