اسلام آباد :ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان کا ہائی پروفائل دورہ مکمل کر کے اپنے وفد کے ساتھ اسلام آباد سے مسقسط کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔عباس عراقچی اسلام آباد سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے روانہ ہوئے، جہاں سے وہ ماسکو جائیں گے۔
اسلام آباد دورے کے دوران انہوں نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کیں۔ بات چیت کا محور دوطرفہ تعلقات، سرحدی سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال رہی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، پاکستان، عمان اور روس کا یہ مسلسل دورہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی "گرینڈ ڈپلومیسی” کا حصہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ملاقاتوں میں سرحدی انتظام اور مشترکہ علاقائی چیلنجز پر پاکستان اور ایران کے درمیان اہم اتفاقِ رائے پایا گیا ہے۔
0 30 1 minute read




