تہران/ماسکو: ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے مذاکرات کی نئی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے تمام مقاصد میں ناکام ہو چکا ہے، اسی لیے وہ اب دوبارہ بات چیت کی راہ ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کسی بھی سپر پاور کے سامنے جھکنے کے بجائے ڈٹ کر کھڑا ہے اور جنگ نے ثابت کر دیا ہے کہ روس ایران کا عظیم اور وفادار دوست ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیرِ خارجہ سے ملاقات میں ایران کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پیوٹن نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری تنازع کو حل کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش بھی کی اور امید ظاہر کی کہ ایرانی عوام جلد اس مشکل دور سے نکل کر امن حاصل کر لیں گے۔




