اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے غریب اور متوسط طبقے کو گھر کا مالک بنانے کے لیے "اپنا گھر اسکیم” کا تاریخی سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ اس اسکیم کا بنیادی ہدف 5 لاکھ گھروں کی فراہمی ہے تاکہ ہر پاکستانی کے پاس اپنی چھت ہو۔
مستحق افراد کو گھر کی خریداری کے لیے ایک کروڑ روپے تک کی مالی معاونت ملے گی۔ قرض لینے والوں کو پہلے عشرے میں صرف 5 فیصد مارک اپ ادا کرنا ہوگا، جو کہ عام مارکیٹ ریٹ سے کہیں کم ہے۔قرض کی واپسی کا شیڈول 20 سال پر محیط ہوگا تاکہ ماہانہ قسط کم سے کم رہے۔
پہلے سال کے لیے 321 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں جس سے 50 ہزار گھر تعمیر کیے جائیں گے۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب میں اس اسکیم کو ملکی معیشت کے لیے گیم چینجر قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا تعمیراتی شعبہ جب چلتا ہے تو اس کے ساتھ ملک کی 40 سے زائد صنعتیں حرکت میں آتی ہیں۔ ہم نہ صرف گھر دے رہے ہیں بلکہ لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھول رہے ہیں۔




