پاکستان
Trending

افغان رجیم اور خوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب،افغان طالبان کی انگور اڈہ میں شہری آبادی پر سنگباری؛ بزدلانہ حملے میں 5 شہری شدید زخمی

 

جنوبی وزیرستان: جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم کی جانب سے سول آبادی پر کیے گئے بزدلانہ حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہو گئے۔ 29 اپریل کو ہونے والے اس حملے نے افغان سرزمین سے ہونے والی مسلسل دہشت گردی اور شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے مذموم سلسلے کو مزید واضح کر دیا ہے۔
حملے کے متاثرین نے دہلادینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ سرحد پار سے ہونے والی گولہ باری اس قدر شدید تھی کہ پورا علاقہ لرز اٹھا اور کئی مکانات کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔ ایک متاثرہ شہری کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی چھتیں لرز گئیں، بچے اور خواتین شدید خوف کا شکار ہیں۔ سرحد پار سے ہونے والی یہ کارروائی کسی جنگ سے کم نہیں جہاں براہِ راست عام شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اور ان سے وابستہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے اب عام عوام کو ڈھال بنانا شروع کر دیا ہے۔ میدانِ جنگ میں ناکامی کے بعد افغان رجیم اور خوارج اب بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے شہریوں اور معصوم بچوں پر گولے برسا رہے ہیں۔
اس مسلسل اشتعال انگیزی کا مقصد سرحدی علاقوں میں بسنے والے محب وطن پاکستانیوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے۔مقامی قبائلی عمائدین نے افغان طالبان کی اس کھلی جارحیت پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال اور سول آبادی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ علاقے میں اب بھی خوف کی صورتحال برقرار ہے، تاہم عوام اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا دندان شکن جواب دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button