پاکستان
Trending

ملک بھر میں ‘یومِ فتح’ کی دھوم: معرکہِ حق کا ایک سال، فیلڈ مارشل کا جی ایچ کیو سے دشمن کو عبرتناک پیغام

 

راولپنڈی:پاکستان کی عسکری تاریخ کے درخشاں باب ‘معرکہِ حق’ کی پہلی سالگرہ پر آج پورا ملک جشن کے رنگوں میں نہال ہے۔ جہاں جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دشمن کی ہزیمت کی داستان بیان کی، وہی ملک کے طول و عرض میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر اپنی مسلح افواج سے بے مثال محبت کا اظہار کیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے تاریخی خطاب میں انکشاف کیا کہ بھارت کی مہم جوئی کا جواب آپریشن ‘بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص’ سے دیا گیا۔ پاک فضائیہ اور فتح میزائلوں نے دشمن کے 26 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ فیلڈ مارشل نے دوٹوک کہا کہ بھارت اس جنگ کی قیمت آنے والے برسوں تک چکاتا رہے گا۔انہوں نے ‘ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز’ کے قیام اور سعودی عرب سے اسٹریٹجک معاہدے کو بڑی کامیابی قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے شہداء کے ورثاء کو ‘قوم کے سر کا تاج’ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہر بے گناہ کے خون کا حساب ہوگا اور آخری دہشت گرد تک جنگ جاری رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button