پاکستان
Trending

معرکہِ حق’ کی پہلی سالگرہ پر جی ایچ کیو میں پروقار تقریب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت

 

راولپنڈی:وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے تاریخی ‘معرکہِ حق’ کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (GHQ) میں ‘یومِ فتح’ کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب ان عظیم کامیابیوں کی یاد میں منائی گئی جنہوں نے ملکی دفاعی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا ہے۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تھے جن کا استقبال روایتی جوش و جذبے کے ساتھ کیا گیا۔ اس موقع پر مسلح افواج کے دیگر سربراہان نے بھی شرکت کر کے عسکری یکجہتی کا عملی ثبوت پیش کیا۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی آمد پر پاک فضائیہ کے دستوں نے سلامی دی۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے بھی تقریب میں شرکت کی اور بحری دفاع کی مضبوطی کے عزم کو دہرایا۔
تقریب کے دوران ‘معرکہِ حق’ کے دوران حاصل کی گئی تزویراتی کامیابیوں پر مبنی خصوصی رپورٹ پیش کی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور قوم کے ان سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
معرکہِ حق کے ایک سالہ ثمرات اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کا جائزہ لیا گیا۔ معرکے میں غیر معمولی بہادری دکھانے والے افسران اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا گیا۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک کی سالمیت پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button