بین الاقوامی
Trending

بھارتی معیشت کی تنزلی: مودی سرکار کی نااہلی نے ملک کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کر دیا، بلوم برگ کی رپورٹ

 

نئی دہلی:مودی حکومت کی ناقص اقتصادی پالیسیوں اور انتظامی ناکامی نے بھارتی عوام کو معاشی پستی کی گہری دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس کی تصدیق اب عالمی معاشی جریدے ‘بلوم برگ’ نے بھی کر دی ہے۔ شدید دباؤ کے باعث بھارتی اسٹاک مارکیٹ اس وقت ایشیا کی کمزور ترین مارکیٹ بن چکی ہے، جو ملکی معیشت پر عدم اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
بھارت کی سرکاری تیل کمپنیوں کو ہر ماہ 300 ارب روپے کا ناقابلِ برداشت مالی نقصان ہو رہا ہے، جس نے وفاقی بجٹ کے توازن کو بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔ بلوم برگ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں توانائی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا، جس سے بھارت میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مودی سرکار کی ترجیحات عوامی فلاح کے بجائے سیاسی ایجنڈوں پر مبنی ہیں، جس کی وجہ سے بھارت میں مہنگائی کا گراف مسلسل اوپر جا رہا ہے۔ عالمی جریدے کی اس رپورٹ نے مودی حکومت کے ‘معاشی ترقی’ کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور انتباہ کیا ہے کہ اگر فوری اصلاحات نہ کی گئیں تو بھارتی معیشت مکمل طور پر بیٹھ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button