پاکستان
Trending

ٹرمپ کی بیجنگ آمد: چین کے اعلیٰ حکام استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود، ریڈ کارپٹ پروٹوکول

بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے اہم سرکاری دورے پر چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ سطح کے حکام نے امریکی صدر کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
بیجنگ پہنچنے کے فوری بعد صدر ٹرمپ صدارتی محل روانہ ہوئے جہاں وہ چینی صدر شی جن پنگ سے تفصیلی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کا سب سے اہم ایجنڈا ایران کے ساتھ جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے عالمی اثرات ہیں۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں عالمی معیشت کے استحکام اور خطے میں امن و امان کی بحالی کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بیجنگ میں امریکی صدر کے استقبال کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور شہر کی اہم شاہراہوں کو دونوں ممالک کے پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ عالمی مبصرین صدر ٹرمپ کے اس دورہِ چین کو موجودہ جنگی صورتحال میں انتہائی کلیدی قرار دے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button