پاکستان
Trending

عید سیزن کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: اسلام آباد کی مارکیٹوں کو رات 8 بجے بندش سے استثنیٰ مل گیا

 

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے دارالحکومت کے تاجروں اور عوام کی سہولت کے لیے کفایت شعاری مہم کے تحت لگائی گئی تجارتی پابندیاں عارضی طور پر اٹھا لی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر کابینہ ڈویژن نے اس نرمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت، گزشتہ 6 اپریل سے نافذ العمل کفایت شعاری کے ضابطوں میں 31 مئی تک کے لیے ترمیم کر دی گئی ہے۔ اس عارضی ریلیف کے بعد اسلام آباد کے بازاروں، شاپنگ مالز اور کاروباری مراکز کو رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے قانون سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے۔

وزارتِ داخلہ اور ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، عید کی آمد کے باعث مارکیٹوں میں خریداروں کے غیر معمولی رش اور تجارتی سرگرمیوں میں تیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ تاجر برادری کو عید سیزن میں بھرپور کاروباری مواقع مل سکیں اور شہریوں کو بھی رات کے وقت خریداری میں کوئی دشواری نہ ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button