پاکستان
Trending

مریم نواز صدرِ آذربائیجان کی خصوصی ریاستی مہمان، باکو کے "ورلڈ اربن فورم” میں صدر الہام علیوف کی جانب سے مریم نواز کا پرتپاک استقبال

 

باکو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے سرکاری دورے پر باکو پہنچ گئی ہیں جہاں انہوں نے عالمی سطح کے بڑے معرکے "ورلڈ اربن فورم” میں شرکت کی۔ فورم کے موقع پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کی اہلیہ نے خود آگے بڑھ کر وزیراعلیٰ پنجاب کا انتہائی شاندار اور باوقار استقبال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر کی جانب سے خصوصی ریاستی مہمان کا درجہ دیا گیا ہے اور انہیں غیر معمولی سفارتی پروٹوکول فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس دوران صدر الہام علیوف اور خاتونِ اول نے مریم نواز کے ساتھ ایک خصوصی گروپ فوٹو بھی بنوایا، جو دونوں ممالک کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات کا عکاس ہے۔

اس اعلیٰ سطحی دورے کے دوران مریم نواز شریف پائیدار شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے وژن کو بین الاقوامی رہنماؤں کے سامنے پیش کر رہی ہیں، جسے عالمی سطح پر خوب سراہا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button