پاکستان
Trending

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس کا حتمی اور بڑا فیصلہ؛ سیشن کورٹ نے مجرم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی، 20 لاکھ جرمانہ بھی عائد

 

اسلام آباد : ملک بھر میں ہنگامہ برپا کرنے والے ‘ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس’ کا فائنل راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے، جہاں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ملزم عمر حیات کو کڑی سزا سناتے ہوئے سزائے موت کا حکم جاری کر دیا ہے۔ فاضل جج نے آج ہی پراسیکیوشن کی طویل اور حتمی جرح مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے اب باقاعدہ سناتے ہوئے مجرم پر سزائے موت اور 20 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
کیس کی حساسیت کے پیشِ نظر سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ایسے بہیمانہ جرائم کے سدِباب کے لیے ملزم کو قانون کے مطابق عبرت ناک سزا دی جائے۔عدالتی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے "پراسیکیوشن نے اس ہائی پروفائل کیس میں اعلیٰ عدلیہ کی نظیروں اور جدید ترین سائنسی شواہد کے ساتھ ملزم کا گھیراؤ کیا، جس کی وجہ سے ملزم عمر حیات کا جرم عدالت میں سو فیصد ثابت ہوا۔ سیشن کورٹ کا یہ فیصلہ معاشرے میں قانون کی بالادستی کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق، آج جج نے محفوظ کردہ فیصلہ پڑھ کر سنایا تو کچہری کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات برقرار رکھے گئے تھے۔ سوشل میڈیا صارفین اور مقتولہ ثناء یوسف کے چاہنے والوں نے اس فیصلے کو قانون اور انصاف کی بڑی فتح قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button