پاکستان
Trending

آئندہ مالی سال کا بجٹ؛ وفاق اور پی پی پی کے درمیان بڑا مشاورتی راؤنڈ آج، پیپلز پارٹی نے حکومتی دعوت پر اپنی بجٹ تجاویز فائنل کر لیں

اسلام آباد : نئے مالی سال 2026-2027 کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری کا مشن؛ وفاقی حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مابین اہم ترین سیاسی رابطوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے باقاعدہ دعوت ملنے کے بعد پیپلز پارٹی کی بجٹ کمیٹی نے ملک بھر کے عوامی و ترقیاتی مسائل پر مبنی اپنی تجاویز کا پلندہ تیار کر لیا ہے، جسے آج شام ہونے والی دونوں جماعتوں کے وفود کی مشترکہ ملاقات میں پیش کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ بجٹ دستاویز کو حتمی شکل دینے سے پہلے اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور تجاویز کو شاملِ نصاب کیا جائے تاکہ پارلیمنٹ سے بجٹ پاس کروانے میں کوئی سیاسی رکاوٹ پیش نہ آئے۔اس اہم بیٹھک اور پارٹی لائن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا ہم آج شام ہونے والی ملاقات میں پہلے حکومت کی بات سنیں گے کہ ان کے پاس عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کا کیا پلان ہے۔ حکومت کا مؤقف سننے کے بعد ہم اپنی تیار کردہ بجٹ تجاویز ان کے حوالے کریں گے۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے دی جانے والی تجاویز میں غریب اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکسوں میں ریلیف دینے اور پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی فنڈز کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بجٹ اجلاس کے نتائج حکومت اور اتحادیوں کے مستقبل کے تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button