پاکستان
Trending

ایران امریکہ تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان متحرک، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ تہران، ایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات متوقع

 

تہران : عالمی جیو پولیٹکس اور خطے کی سیکیورٹی کے حوالے سے ایک انتہائی اہم اور مثبت موڑ سامنے آیا ہے، جہاں پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کے باعث ایران اور امریکہ کے درمیان ایک بڑا امن معاہدہ جلد متوقع ہے۔

اس جاری امن عمل اور تزویراتی کوششوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ تہران پہنچ چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، تہران آمد کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اعلیٰ ایرانی حکام اور مقتدر شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جبکہ ان کی ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے بھی ایک اہم اور خصوصی ملاقات متوقع ہے جس میں خطے میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

سفارتی محاذ پر پاکستان کی اس بڑی کوشش کو مزید تقویت دینے کے لیے ملک کے وزیر داخلہ محسن نقوی بھی گزشتہ دو روز سے تہران میں موجود ہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی موجودہ صورتحال اور سفارتی مشن کو کامیاب بنانے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

ماہرینِ خارجہ امور کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ اہم دورہ تہران اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر تنازعات کے حل اور امن کے قیام کے لیے ایک انتہائی معتبر اور کلیدی ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button