بین الاقوامی
Trending

امریکی شرائط اولیت رکھیں گی، مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وائٹ ہاؤس

واشنگٹن : امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کی کوششیں تعطل کا شکار ہو گئی ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیرِ صدارت ہونے والا دو گھنٹے طویل اہم ترین اجلاس کسی حتمی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ڈیل کے لیے سخت شرائط عائد کر دی ہیں اور واضح کیا ہے کہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے والا کوئی بھی معاہدہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ واشنگٹن صرف اسی صورت میں کسی معاہدے کو تسلیم کرے گا جب امریکی مطالبات کو اولیت دی جائے گی، جبکہ ایران کے جوہری پروگرام پر کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button