پاکستان
Trending

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، ایران امریکہ مذاکرات اور باہمی تعلقات پر تفصیلی بات چیت

 

بشکیک: کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی ہے، جس میں ایران امریکہ مذاکرات اور دوطرفہ امور پر مشاورت کی گئی۔

ملاقات میں ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں اور مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے تہران اور واشنگٹن کے مابین تناؤ کم کرنے کے لیے پاکستان کے پُرعزم سفارتی کردار کی تعریف کی۔
دونوں وزرائے داخلہ نے پاک،ایران باہمی تعلقات اور سرحدی سلامتی کے امور کا جائزہ لیا۔ ایرانی ہم منصب نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر کے معاشی ہدف تک لے جانے پر زور دیا، جس کی محسن نقوی نے تائید کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مشرقِ وسطیٰ اور وسیع تر علاقائی استحکام کے لیے مستقل سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button