پاکستان
Trending

گلگت بلتستان انتخابات: مہم کے آخری دن پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی کے بڑے جلسے اور ریلیاں، پولنگ اتوار کو ہوگی

 

گلگت: گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور آج انتخابی مہم کا آخری روز ہے۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق آج رات 12 بجے کے بعد ہر قسم کے جلسے، جلوسوں اور انتخابی مہم پر مکمل پابندی عائد ہو جائے گی، جس کے بعد اتوار کو ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

ووٹرز کو اپنے حق میں کرنے کے لیے تمام جماعتوں نے اپنی سرتوڑ کوششیں تیز کر دی ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری پچھلے کئی روز سے مختلف حلقوں میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری آج گلگت میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے آج سکردو میں بڑا انتخابی جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) بھی مہم کے آخری دن سکردو کی سڑکوں پر ایک بڑی انتخابی ریلی نکال کر اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اتوار کو ہونے والی پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل پرامن طریقے سے مکمل ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button