پاکستان
Trending

سندھ اور بلوچستان کے اربوں روپے کے بجٹ آج اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے

 

کراچی/کوئٹہ: سندھ حکومت آج مالی سال 2026-27 کا چار ہزار ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کریں گے، جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے خطیر رقم مختص کیے جانے کے ساتھ ساتھ تعلیم، صحت، بلدیاتی خدمات اور دیگر عوامی فلاحی شعبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

دوسری جانب بلوچستان حکومت بھی آج مالی سال 2026-27 کا گیارہ سو ارب روپے سے زائد حجم کا بجٹ پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاقی حکومت کے برابر اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

بلوچستان کے بجٹ میں ترقیاتی اخراجات، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوامی بہبود کے منصوبوں کے لیے نمایاں فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ دونوں صوبوں کے بجٹ کو سرکاری ملازمین اور عوامی حلقوں کی جانب سے خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button