کنساس سٹی:دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے اعصاب شکن کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو 1-3 سے ہراکر فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں اب اس کا ٹکراؤ انگلینڈ سے ہوگا۔
میچ کے آغاز میں میک ایلسٹر نے میسی کے پاس پر گول کر کے ارجنٹینا کو آگے کیا، لیکن سوئس ٹیم نے 67ویں منٹ میں گول برابر کر کے میچ کو دلچسپ بنا دیا۔ 72ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کے اسٹرائیکر ایمبولو کو ریڈ کارڈ ملنے سے میچ کا رخ بدل گیا اور سوئس ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔
مقررہ وقت تک میچ 1-1 سے برابر رہنے کے بعد اضافی وقت میں چلا گیا۔ 112ویں منٹ میں جولین الواریز نے 25 گز کی دوری سے شاندار گول کر کے ارجنٹینا کو برتری دلائی، جبکہ میچ کے آخری لمحات میں لاؤتارو مارٹینیز نے تیسرا گول داغ کر ارجنٹینا کی سیمی فائنل میں رسائی پر مہر لگا دی۔




