اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے "آپریشن غضب للحق” کی تازہ ترین صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے دشمن کو ہونے والے غیر معمولی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو عبرتناک انجام کا سامنا ہے۔
وزیرِ اطلاعات نے دشمن کی کمر توڑنے والے درج ذیل اعداد و شمار پیش کیے۔ کارروائی میں اب تک 481 خوارج ہلاک جبکہ 696 سے زائد شدید زخمی ہو چکے ہیں۔ دشمن کی 226 چیک پوسٹیں ملبے کا ڈھیر بنا دی گئیں، جبکہ 35 پوسٹوں پر سیکیورٹی فورسز نے اپنا پرچم لہرا دیا۔ جنگی ساز و سامان: 198 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ افغانستان میں دشمن کے 56 اسٹرٹیجک ٹھکانوں کو فضائی حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
عطا اللہ تارڑ نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آپریشن کا مقصد دشمن کی ہر قسم کی جارحیت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔ "پاکستان کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں، یہ آپریشن اپنے تمام مقررہ اہداف کے حصول تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔




