پاکستان
Trending

سابق قطری امیر کے انتقال پر وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ قطر، اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سابق قطری امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر تعزیت کے لیے ایک روزہ دورے پر قطر روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف بھی موجود ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دوحہ میں قطری قیادت سے ملاقات کریں گے اور حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے سابق قطری امیر کے انتقال پر دلی تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کریں گے۔

دوسری جانب، حکومتِ پاکستان نے سابق قطری امیر کے انتقال پر آج ملک بھر میں ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا اور سرکاری سطح پر مرحوم کے لیے تعزیت کا اظہار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button