بین الاقوامی
Trending

سابق امیر قطر کی وفات، ملک بھر میں سوگ

 

دوحہ: سابق امیر قطر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر قطر میں چار روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سوگ کے دوران ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

قطری حکام نے نماز جنازہ اور تدفین سے متعلق تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سابق امیر کی نماز جنازہ آج دوحہ کی جامع مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی جائے گی۔

نماز جنازہ کے بعد شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کو لوسیل قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق 13 جولائی سے قطر کی تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں سرکاری سطح پر سابق امیر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button