کوئٹہ: بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن "شعبان” جاری ہے، جس میں سکیورٹی فورسز کو مزید کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق تازہ کارروائیوں کے دوران مزید 5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد آپریشن شعبان میں ہلاک ہونے والے خارجیوں کی مجموعی تعداد 76 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 جولائی سے اب تک بلوچستان میں مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 114 خارجیوں کو انجام تک پہنچایا جا چکا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لیے کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی، جبکہ آپریشن شعبان آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رکھا جائے گا۔




