پاکستان
Trending

شہباز شریف قطر پہنچ گئے

 

دوحہ:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، جہاں دوحہ ایئرپورٹ پر قطر کے نائب وزیراعظم شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن بن علی آل ثانی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف قصرِ لوسیل میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وہ سابق امیر قطر مرحوم شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیر قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم کے دورہ قطر کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button