پاکستان
Trending

شہدا کی قربانیاں قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں، احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: نہال ہاشمی

 

کراچی :گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شہدا نے وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ شہدا کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے اور ان کی بے حرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہید کا مقام بہت بلند ہے، کیونکہ شہدا کی قربانیاں ملک کے امن اور سلامتی کے لیے بنیاد کی حیثیت رکھتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مال دینا آسان ہے لیکن جان قربان کرنا سب سے بڑی قربانی ہے۔

نہال ہاشمی نے کہا کہ شہید کی توہین دراصل ملک اور قوم کی توہین ہے۔ ہمیں اپنے شہدا اور غازیوں پر فخر ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ مولانا فضل الرحمان اپنے الفاظ واپس لیں گے اور شہدا کے احترام کے حوالے سے قومی جذبات کا خیال رکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button