پاکستان
Trending

پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے میدان میں عالمی تعاون کی جانب بڑا قدم، WAICO کا بانی رکن بن گیا

 

شنگھائی: پاکستان ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوآپریشن آرگنائزیشن (WAICO) کے قیام میں شامل ہو گیا ہے اور اسے تنظیم کا بانی رکن قرار دے دیا گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے شنگھائی میں تنظیم کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے شعبے میں عالمی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور گلوبل ساؤتھ کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس تعاون میں فعال کردار ادا کرے گا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان مستقبل میں بھی تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا تاکہ مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی، شراکت داری اور علم کے تبادلے کو فروغ دیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button