پاکستان
Trending

بادل پھر برسنے کو تیار، مون سون کے دوسرے اسپیل سے پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان

 

لاہور،کراچی ، اسلام آباد :مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل آج سے ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرنے والا ہے، جس کے باعث پنجاب کے کئی اضلاع میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

موسمی نظام کے زیر اثر لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، مری، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، چکوال، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش متوقع ہے۔ بعض مقامات پر شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button