پاکستان
Trending

صحت عامہ کے معاملات پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر صحت کا تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ملاقات کی، جس میں وزارتِ قومی صحت کے امور اور ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر صحت نے وزیراعظم کو جاری منصوبوں، صحت کے شعبے میں متعارف کی جانے والی اصلاحات اور مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے صحت عامہ کے شعبے کی بہتری اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button